مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ برازیل کے شہر کیمپیناس میں مسلح شخص نے ایک گھر میں گھس کر11 افراد کو ہلاک کردیا جو نیو ایئر پارٹی میں مصروف تھے۔مسلح شخص نے بعد میں خود کو بھی گولی مار لی ۔
اطلاعات کے مطابق پولیس نے شبہ ظاہر کیاہے کہ مسلح شخص اپنی سابقہ بیوی سے علیحدگی پر ناراض تھا جو کہ ہلاک ہونے والے لوگوں میں شامل ہے ،جبکہ فائرنگ کے واقعے میں ان کا آٹھ سالہ بیٹا بھی مارا گیاہے۔مقامی میڈیا کا کہناہے کہ فائرنگ کے باعث 15افراد متاثر ہوئے جن میں سے 11دم توڑ گئے ہیں جبکہ دیگر افراد تشویشناک حالت میں ہسپتال میں زیر علاج ہیں ۔پولیس کی جانب سے تاحال مارے جانے والے افراد کی شناخت اور مسلح شخص کے بیٹے کی عمر کے بارے میں کوئی تصدیق سامنے نہیں آئی ہے ۔
برازیل کے شہر کیمپیناس میں مسلح شخص نے ایک گھر میں گھس کر11 افراد کو ہلاک کردیا جو نیو ایئر پارٹی میں مصروف تھے۔
News ID 1869413
آپ کا تبصرہ